ETV Bharat / international

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 251 ملین ڈالر کا اعلان - coronavirus

یوروپی یونین کی ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کیریا کائڈس نے کہا کہ اس صورتحال کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، لیکن ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یوروپین یونین نے وائرس کی روک تھام کے لیے 251 ملین ڈالر کا اعلان کیا۔

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 10:45 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:22 AM IST

کورونا وائرس کے دفاع اور اس کے ویکسین بنانے کی سمت میں قدم اٹھائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں یوروپین یونین کمیشن کی جانب سے 251 ملین امریکی ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا گیا۔

یورپین ایمرجنسی رسپانس کو آرڈینیٹر کمشنر جینز لینارکک نے بتایا کہ اس رقم کا تقریبا نصف حصہ عالمی تنظیم برائے صحت 'ڈبلیو ایچ او' کو دیا جائے گا، جبکہ 108 ملین ڈالر ویکسین بنانے اور اس کی ریسرچ کرنے والی ٹیم کو دیا جائے گا۔

یوروپی یونین کے اعلی صحت اور بحران کے انتظام کے عہدیداروں نے بے حد احتیاط کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی میں وائرس کے پھیلاؤ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چیزیں کتنی تیزی سے تبدیل ہوسکتی ہیں۔ لیکن انہوں نے ہدایت دی ہے کہ شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

عہدیداروں کا مزید کہنا ہے کہ یورپ کی کسی بھی سرحد کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یوروپی یونین کی ہیلتھ کمشنر اسٹیلا کیریاکائڈس نے کہا اس صورتحال کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، لیکن ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کیریاکائڈس کا مزید کہنا ہے کہ یوروپین یونین کے اراکین کو ایک دوسرے سے ربط رکھنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی وائرس سے نمٹنے کے معاملے میں سب کو یکساں خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

یوروپی یونین کی ہیلتھ سیکوریٹی کمیٹی نے اٹلی میں اس سلسلے میں میٹنگ کی اور وائرس کی سنجیدگی سے متعلق گفتگو کی۔

عالمی ادارہ صحت اور بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے یورپی مرکز کی مشترکہ ٹیم بھی اٹلی کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.