لیبیا میں مارشل خلیفہ ہفتار کی قیادت میں برسر پیکار 'لیبین نیشنل آرمی' اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ 'گورنمنٹ آف نیشنل اکارڈ' کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کا خمیازہ اسکول کے طلبا کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اس جنگ کے نتیجے میں متعدد خاندان بے گھر ہو گئے۔
جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے طلبا اپنا فائنل امتحان دے رہے ہیں۔
لیبیا کے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولز کے امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ ہو رہے ہیں۔
زلیتن ایجوکیشن مانیٹر کرائسس کمیٹی کے رکن محمد عمران کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے طرابلس شہر سے آنے والے طلبا کے خیر مقدم کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن طلبا کی بڑی تعداد ہونے کہ وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محمد عمران کا مزید کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ طلبا جلد ہی اپنے اسکولز کو لوٹ جائیں گے جہاں سے وہ آئے ہیں۔