ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ - ملک بھر میں 210 وینٹیلیٹرز زیر استعمال تھے

پاکستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج کے دن پاکستان میں ایک ہزار 780 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 39 افراد کی موت ہوئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد بھی 18 ہزار 55 ہوگئی ہے۔

coronavirus cases increase by 50 percent in pakistan
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 6:06 PM IST

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ذریعہ جنوری کے آخر میں کورونا پابندیوں میں نرمی دیے جانے کے سبب پاکستان میں گذشتہ پندرہ دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ صرف ایک روز میں یعنی7 مارچ کو ایک ہزار 780 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 39 افراد کی موت ہوئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد بھی 18 ہزار 55 ہوگئی ہے۔

’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق، 24 فروری کو این سی او سی نے تجارتی سرگرمیوں، اسکولز، دفاتر اور دیگر کام کی جگہوں پر کورونا وائرس سے متعلق زیادہ تر پابندیاں نرم کرنے اور انہیں مکمل طور پر فعال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

این سی او سی کی ہدایات کے تحت کاروباری سرگرمیوں پر اوقات کار کی حد اور دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی ہدایت ختم کردی گئی تھی جبکہ اسکولوں کو تمام اسٹوڈنٹس کے ساتھ ہفتے کے پانچوں دن فعال کرنے کا کہا گیا تھا۔

علاوہ ازیں، انِ ڈور شادی کی تقریبات، سینما اور مزارات 15 مارچ سے کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی البتہ ریسٹورنٹس میں اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت دینے کا فیصلہ 10 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے نتائج میں سامنے آئے گا۔

اس کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مئی کے اواخر یا جون کے اوائل میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کروانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

این سی او سی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 27 فروری کو ایک ہزار 176 اور یکم مارچ کو ایک ہزار 163 کیسز سامنے آئے لیکن اس تعداد میں اچانک اضافہ ہوا اور 2 مارچ کو ایک ہزار 388 جبکہ 4 مارچ کو ایک ہزار 519 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹرین حادثہ، ایک خاتون ہلاک، 30 افراد زخمی

جس کے بعد ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار میں ایک ہزار 714 کیسز سامنے آئے جو گذشتہ 2 ہفتوں سے بھی کم وقت میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہے جبکہ 38 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

علاوہ ازیں، ملک بھر میں 210 وینٹیلیٹرز زیر استعمال تھے، لاہور میں زیر استعمال وینٹیلیٹرز کی شرح 34 فیصد، اسلام آباد میں 32 فیصد، پشاور میں 21 اور ملتان میں 17 فیصد ہے۔

آکسیجن کی سہولت والے بستروں کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گجرات میں ان کے استعمال کی شرح 94 فیصد، پشاور میں 38 فیصد، ملتان میں 30 فیصد اور استعمال میں 26 فیصد آکسیجن کی سہولت والے بستر زیر استعمال ہیں۔

علاوہ ازیں ہفتہ کے روز ملک بھر کے ہسپتالوں میں 2 ہزار 2 مریض داخل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گجرات میں آکسیجن کی سہولت والے 18 بستر ہیں جن میں سے 17 زیر استعمال تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.