ETV Bharat / international

دنیا میں 8.95 کروڑ افراد کورونا سے متاثر، ہلاکتیں 19.24 لاکھ سے زائد

دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرین کی تعداد2.21 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 3.72 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

Corona-affected 8.95 million people worldwide, more than 19.24 million deaths
دنیا میں 8.95 کروڑ افراد کورونا سے متاثر، ہلاکتیں 19.24 لاکھ سے زائد
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 5:02 PM IST

دنیا بھر میں مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر اب بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب تک دنیا میں اس وبا سے 8.95 کروڑ افراد متاثر جبکہ 19.24 لاکھ مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں آٹھ کروڑ 95 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 19 لاکھ 24 ہزار 659 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں متاثرین کی تعداد 2.21 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 3.72 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں بھارت دوسرا ملک ہے جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس ملک میں شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 75 ہزار 950 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1،50،999 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.