اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کِم سونگ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس کے حالات مکمل طور پر محفوظ اور کنٹرول میں ہے۔
![](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/8992736_u.jpeg)
سونگ نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دیئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی۔
شمالی کوریا کے سفیر نے کہا ’’شمالی کوریا کی حکومت کی عام لوگوں کو ترجیحات دینے والی سیاسی نظریاتی وژن اور بہترین قیادت کی وجہ سے ہمارے ملک میں کورونا وبا پوری طرح محفوظ اور کنٹرول میں ہے ‘‘۔
در حقیقت، 26 جولائی کو شمالی کوریا نے کہا تھا کہ ایک شخص جو تین سال قبل ملک چھوڑ گیا تھا، غیر قانونی طور پر ملک کی حدود میں داخل ہوا تھا، اسے کورونا سے متاثر ہونے کا شبہ تھا، اس شخص کو سرحدی شہر کیسنگ ہی میں حراست میں لیا گیا، اس کے بعد کیسنگ سٹی میں ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کے بعد اسے مکمل طور پر الگ تھلگ کردیا گیا تھا۔
اس کے بعد شمالی کوریائی میڈیا نے دعوی کیا کہ ابھی تک ان کے ملک میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے ، لیکن شمالی کوریا مسلسل یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔