ETV Bharat / international

Chinese FM arrives in Delhi: چینی وزیر خارجہ وانگ یی دہلی پہنچ گئے، ایس جے شنکر سے کل ہوگی ملاقات - چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت

مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں خونریز فوجی تصادم کے بعد کشیدہ تعلقات کے درمیان چین کے وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کی شام بھارت کے دورے پر دہلی پہنچے۔ ہوائی اڈے پر ہندوستان میں چین کے سفیر سن ویڈونگ اور دیگر حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔ Chinese FM arrives in Delhi

Chinese Foreign Minister Wang Yi arrives in Delhi
چینی وزیر خارجہ وانگ یی دہلی پہنچ گئے، ایس جے شنکر سے کل ہوگی ملاقات
author img

By

Published : Mar 24, 2022, 10:06 PM IST

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کو نئی دہلی پہنچ گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق وانگ یی کل وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی ملاقات ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔ ہندوستان کے دورے کے بعد چینی وزیر خارجہ کا نیپال کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔چینی وزیر خارجہ کا دورہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے تیزی سے بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی صورت حال اور مشرقی لداخ میں فوجی تصادم کی صورت حال کی وجہ سے 1962 کے بعد سے ہندوستان اور چین کے بدترین تعلقات کے درمیان چینی وزیر خارجہ کا دورہ عالمی سفارتی دنیا میں کافی تجسس کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔Chinese FM arrives in Delhi

وانگ یی اس سے قبل پاکستان کے تین روزہ دورے کے بعد آج افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تھے۔ مئی 2020 سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تعطل کے بعد دو برسوں میں یہ کسی سینئر چینی رہنما کا پہلا دورہ ہے۔ چینی وزیر کا دورہ اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں کشمیر پر ان کے ریمارکس کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ بھارت نے یہ بھی کہا تھا کہ چین سمیت دیگر ممالک کے پاس بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ دراصل چین کے وزیر وانگ یی نے پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے پروگرام میں کشمیر کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے آج پھر کشمیر پر اپنے بہت سے اسلامی دوستوں کے الفاظ سنے ہیں اور چین بھی اسی کی توقع رکھتا ہے۔

Chinese Foreign Minister Wang Yi arrives in Delhi
چینی وزیر خارجہ وانگ یی دہلی پہنچ گئے، ایس جے شنکر سے کل ہوگی ملاقات

ان کے بیان کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ’’مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر سے متعلق معاملات مکمل طور پر ہندوستان کے اندرونی معاملات ہیں، چین سمیت دیگر ممالک کو تبصرہ کرنے کا اس پر کوئی حق نہیں ہے۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہندوستان اپنے اندرونی مسائل کے بارے میں عوامی فیصلے سے گریز کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Chinese FM arrived in Kabul: او آئی سی اجلاس کے بعد چینی وزیر خارجہ اچانک کابل پہنچے

2020 میں لداخ کے مختلف مقامات پر پی ایل اے کے دستوں کی دراندازی کی وجہ سے وادی گلوان میں ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں 20 ہندوستانی اور متعدد چینی فوجی مارے گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہندوستان اور چین کے تعلقات میں تلخی آ گئی ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ جب تک سرحدی مسائل حل نہیں ہوتے چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے۔ وادی گلوان کے جھڑپ کے بعد، دونوں ممالک نے تعطل کو حل کرنے کے لیے سرحدی مذاکرات کے کئی دور کیے ہیں۔ دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان اب تک مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن اس میں کوئی کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔ وانگ یی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی اس واقعے کے بعد دو بار ملاقات کی - ستمبر 2020 میں ماسکو میں اور ستمبر 2021 میں دوشنبہ میں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.