پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے میرپور ضلع میں ایک تین منزلہ عمارت کے گرنے سے کم سے کم 15 مزدور زخمی ہوگئے اور کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
میرپور کے ڈپٹی کمشنر رضا طاہر ممتاز نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کو اس وقت ہوا جب مزدور بارات گھر کی مرمت کرنے کا کام کر رہے تھے۔
انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ملبے میں بارات، گھر کے مالک اور مینیجمنٹ سمیت 40 سے زیادہ لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ،جن میں سے زیادہ مزدور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ مہم جاری ہے۔ ابھی تک اس حادثے کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔