ETV Bharat / international

عراق میں انگریزی زبان کے ایک انسٹی ٹیوٹ کے باہر زبردست دھماکہ - امریکی انگلش اسکول نجف میں دھماکہ

گذشتہ ماہ عراقی وزیر اعظم مصطفی القدیمی نے اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے واشنگٹن کا سفر کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی عراق میں امریکہ کی موجودگی کو نشانہ بنانے والے حملے بڑھ رہے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 6:08 PM IST

عراقی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کے روز جنوبی عراق میں انگریزی زبان کے ایک انسٹی ٹیوٹ کے باہر زبردست دھماکہ ہوا، جس سے عمارت کی چیزیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئیں۔

ویڈیو

عراق میں امریکی موجودگی کو نشانہ بنانے والے حملوں میں یہ حالیہ دھماکہ سامنے آیا ہے۔

صوبے کے پولیس ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ دھماکے سے مقدس شہر نجف میں امریکی انسٹی ٹیوٹ فار انگلش لرننگ کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ اسکول باضابطہ طور پر امریکہ میں کسی بھی ادارے سے وابستہ نہیں ہے اور دھماکے کے وقت وہاں کوئی امریکی ملازم بھی نہیں تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس اسکول کو اس لیے نشانہ بنایا گیا ہے، کیونکہ یہ عراق کے لوگوں کو انگریزی زبان سیکھنے کی پیش کش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں اس وقت 5000 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔ گذشتہ ماہ مشرق وسطی کے لئے اعلی امریکی جنرل نے کہا تھا کہ امریکہ اس ملک میں ایک چھوٹی لیکن پائیدار موجودگی برقرار رکھے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.