ETV Bharat / international

چین سے امریکیوں کا انخلاء - امریکہ میں کورونا وائرس

خیال رہے کہ ان امریکیوں کو چینی شہر ووہان سے نکالا گیا ہے، جو کورونا وائرس پھیلنے کا مرکز ہے۔

چین سے امریکیوں کا انخلاء، احتیاط میں سختی

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 3:31 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:06 AM IST

چین کے وائرس زدہ علاقے سے امریکہ آنے والے تقریبا 350 امریکیوں کی کیلیفورنیا کے دو فوجی اڈوں پر اسکریننگ کی جارہی ہے اور وہاں انہیں 14 دنوں تک دوسروں سے علیحدہ رکھا جائے گا۔

دو جیٹ طیارے سان فرانسسکو کے شمال مشرق میں ٹریوس ایئر فورس بیس پر پہنچے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اگلے دو ہفتے تک سبھی مسافر ایک ہوٹل میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ ان امریکیوں کو چینی شہر ووہان سے نکالا گیا ہے، جو کورونا وائرس پھیلنے کا مرکز ہے۔

امریکی سینٹرز فار ڈزیز سے وابسطہ ڈاکٹر کسٹوفر بریڈن نے بتایا کہ اس وقت مسافروں کے صحت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ طبی اہلکار ہر مسافر کی اسکریننگ کے ساتھ ان سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ فی الحال چین کے مختلف علاقوں سے وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 560 ہو گئی ہے، جبکہ تقریبا 28 ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے علاوہ بھارت سمیت دنیا کے 20 ممالک میں کورونا وائرس کے اثرات پھیل چکے ہیں۔

ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ یہ وبا ایک انسان سے دوسرے انسان تک منتقل ہوتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.