ETV Bharat / international

پاکستان میں برسر اقتدار پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ

پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم) کے سینئر لیڈر اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک حلیف کے طورپر پی ٹی آئی کی حکومت کی حمایت کرنا ان کے لیے مشکل ہورہا ہے۔

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 5:52 PM IST

allies of pak s ruling party apprehensive on continuing support to pti led government

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت والے پاکستان کے برسر اقتدار اتحاد کو ایک مشکل حالات کا سامنا ہے۔ کیونکہ ایک اہم حلیف جماعت نے افراط زر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم) کے سینئر لیڈر اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک حلیف کے طورپر پی ٹی آئی کی حکومت کی حمایت کرنا ان کے لیے مشکل ہورہا ہے۔

ان کے حوالے سے جیو ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں ناکام رہی ہے اور غیر ضروری موضوعات کو سنجیدہ اور ضروری ایشو کے طورپر پیش کرکے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑ ک رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کا ٹویٹ

انہوں نے بتایا کہ اگر لوگوں کو فوراً راحت دستیاب نہیں کرائی گئی تو صورت حال مزید بدتر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کی گزارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بےقابو ہوئی مہنگائی

جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس درمیان الٰہی کی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم) پارلیمانی پارٹی کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں سبھی ارکان نے کہا کہ عام لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کے نمائندے اپنے انتخابی حلقے میں لوگوں کے مسائل حل نہیں کر پارہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.