ETV Bharat / international

افغانستان: فضائی حملے میں دس افراد ہلاک - دس افراد ہلاک

افغانستان کے باگھلان صوبے میں بدھ کے روز ہوئے فضائی حملے میں کم از کم دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 4:38 PM IST

خبر رساں ایجنسی اے این آئی اے کے مطابق طالبان کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے باگھلان میں فصائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مذہبی اسکول میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فائٹر جٹ کی مدد سے گزشتہ شب باگھلان صوبے کے بیکذاڈو علاقے میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔

ایجنسی کے مطابق وزرات دفاع کی جانب سے اس حملے پر کسی طرح کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل شمالی قندوز صوبے میں فضائیہ نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 10 جنگجو مارے گئے اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔

اس حملے کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیڈ قدرت اللہ صفی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خان آباد ضلع میں پچھلے کچھ دنوں سے سلامتی دستوں اور طالبانی جنگجوؤں کے درمیان جدوجہد جاری ہے۔ طالبانی جنگجوؤں نے ضلع کے دوکان آدم خان علاقے میں ہفتے کو کئی سلامتی چوکیوں کو اپنے قبضے میں لےلیا۔لیکن ملک کی فضائیہ نے آج صبح جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم دس جنگجو مارے گئے اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.