فوج کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق لڑاکا طیاروں کی مدد سے منگل کی صبح سے ضلع شاہ ولی کوٹ کے کچھ حصوں میں شدت پسندوں کے خلاف یہ مہم چلائی گئی جس میں کئی شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جانی نقصان کی ممکنہ تعداد کے بارے میں معلومات دیئے بغیر بیان میں ذکر کیا گیا ہے کہ مہم اس وقت تک چلے گی جب تک کہ مسلح شدت پسندوں سے علاقہ مکمل طور خالی نہیں ہو جاتا۔
اس صوبہ کے مختلف حصوں میں سرگرم طالبان شدت پسندوں نے اس حملہ کے سلسلہ میں ابھی تک بیان نہیں دیا ہے۔