واضح رہے کہ افغانستان میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سات بجے سے شروع ہوچکا ہے ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام کے پانچ بجے تک چلے گا، جبکہ انتخابی نتائج 19 اکتوبر تک آنے کے امکانات ہیں۔
خیال رہے کہ انتخابات لڑرہے امیدوار کو جیتنے کے لیے 50 فیصد ووٹ لانے لازمی ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد ووٹ نہ آنے کی صورت میں سب سے اوپر کے دو امیدواروں کے درمیان دوسرے دور کے انتخابات نومبر میں کرائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں کل 95 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے رائےحق دہی کا استعمال کریں گے۔ اس انتخابات میں اشرف غنی سمیت 15 امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
انتخابات کے درمیان طالبان نے الیکشن کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انتخابی مہم کے دوران افغانستان میں متعدد دھماکہ خیز واقعات ہوئے تھے، جس میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔