غنی نے ٹویٹ میں کہا کہ 'گزشتہ انتخابات میں تشدد میں کمی لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسی بات کا خیال کرتے ہوئے میں نے ان سے آئندہ صدارتی الیکشن میں تعاون کرنے کی درخواست کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مکمل استعداد کو بروئے کار لاکر مدد کریں گے۔'
دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن کے عمل پر بھی بات چیت کی۔ افغانستان میں 28ستمبر کو الیکشن ہونا ہے اور پاکستان نے پہلے کی طرح اس بار بھی انتخابات میں مدد کا اعلان کیا ہے۔
غنی نے کہا کہ خان نے حال ہی میں پروان صوبے اور کابل میں ہونےو الے شدت پسندانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ ان حملوں میں کابل میں کم از کم 22 اور پروان صوبے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔