افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے کابل میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مقامی باشندوں کو مسائل کا سامنا ہے۔
مقامی باشندوں نے طلوع نیوز کو بتایا کہ پچھلے ہفتے کے دوران گیس 15 افغان کرنسی فی کلوگرام اور تیل چار افغان کرنسی فی لیٹر تک بڑھ گیا ہے۔ مقامی باشندوں نے حکام سے ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت کابل میں ایک کلو گیس کی قیمت 75 افغانی کرنسی ہے۔ کابل کے رہائشی عبدالقیوم نے طلوع نیوز کو بتایا کہ جو شخص روزانہ کام کرکے تھوڑا بہت کماتا ہے ، وہ ایک کلو گیس کیسے خرید سکتا ہے۔ کوئی کام نہیں ہے اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
میر واعظ، ایک دکاندار نے بتایا کہ ہم 65 افغانی کرنسی میں فی کلو گیس خرید رہے ہیں اور اسے 75 افغانی کرنسی میں فروخت کر رہے ہیں۔
کابل میں لوگ کھانے کے لیے گھریلو اشیاء فروخت کرنے پر مجبور
دریں اثنا، ڈرائیور بھی تیل کی قیمت میں اضافے کی شکایت کر رہے ہیں۔ ایک ٹیکسی ڈرائیور عبدالہادی نے بتایا کہ 520 لیٹر تیل 320 سے 330 افغانی کرنسی میں خریدنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی حالت اچھی نہیں ہے۔
شہری زیادہ ادائیگی کے مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں اور حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کمپنیوں اور ایندھن درآمد کنندگان کی من مانی بند کرے۔
(یو این آئی)