پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع جھوب میں ایک بس میں آتشزدگی کی سبب بس میں سوار کم از کم 15 مسافروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ضلع جھوب کے میہتارجی علاقے میں اس وقت پیش آیاجب وین کا ڈرائیور قابو کھو بیٹھا اور وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔
ایک مقامی افسر کے مطابق وین میں غیر قانونی طور پر ایرانی تیل لے جایا جا رہا تھا جس کے سبب ٹکر کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ریاست پنجاب کے ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ آرہی44 سیٹوں والی بس میں ڈرائیور سمیت 14 افراد سوار تھے جبکہ وین میں ڈرائیور اور کلینرتھے۔
مزید پڑھیں: ڈوبنے سے دو نوجوانون کی موت
حادثے میں بس میں سوار 13 افراد کی جل کر موت ہوگئی جبکہ ایک مسافر اپنی جان بچانے کے لیے بس سے کود گیا اور شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
زخمی کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ وین ڈرائیور اور کلنیر کی بھی حادثے میں موت ہوگئی۔