ETV Bharat / international

ایران میں کورونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 92 ہو گئی - تہران

فی الحال مشرق وسطی میں 3140 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ایران میں اس وائرس سے بعض اعلیٰ حکومتی عہدے دار اور شیعہ مذہبی اشرافیہ کے سرکردہ رہنما بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 92 ہو گئی

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 11:28 PM IST

چین کے ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کا اثر ایران میں زبردست انداز میں پیر پسار رہا ہے۔ اب تک ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 92 ہو چکی ہے۔ ملک میں وائرس کے 586 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 2922 ہوگئی۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے تہران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرین کے یہ نئے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔

فی الحال مشرق وسطی میں 3140 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ایران میں اس وائرس سے بعض اعلیٰ حکومتی عہدے دار اور شیعہ مذہبی اشرافیہ کے سرکردہ رہنما بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ان میں ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار بھی شامل ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے گذشتہ ہفتے قُم میں ایک عالم اور سابق سفیر ہادی خسرو شاہی کی کرونا وائرس سے موت کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ چین کے وسطی شہر ووہان میں دسمبر کے آخر میں یہ مہلک وائرس پھیلا تھا اور اس نے چند ہی ہفتوں میں ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

اب تک چین سمیت دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں وائرس سے 3ہزار 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 90 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریبا 50 ہزار افراد علاج کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.