نیشنل سکوریٹی کاونسل کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں کم از کم 89 شہری ہلاک، جبکہ 150 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو پاکستان کی سرحد کے قریب شمال مشرقی افغانستان کے ننگرهار میں سڑک کے کنارے دھماکہ ہوا۔
ٹولو نیوز نے سرکاری عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جلال آباد شہر میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے نزدیک صبح ساڑھے 8 بجے دھماکہ ہوا ہے۔ حالانکہ فی الحال ابھی تک کسی بھی جماعت نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
افغانستان کے شمال مغربی علاقے تخار صوبے میں ایک دوسرا حادثہ پیش آیا۔ اس دوران طالبان اور سکوریٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 7 افغان سکوریٹی کے اہلکار اور 15 طالبان کے عسکریت پسند جبکہ ایک بچے کے بھی ہلاک ہونے کی خبر ہے۔