ETV Bharat / international

انڈونیشیا: کشتی حادثے میں 9 روہنگیا مسلمان ہلاک - urdu news

اگست 2017 میں میانمار میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد سے سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا افراد ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش میں پناہ گزیں کیمپوں میں چلے گئے تھے۔

indonesian
indonesian
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 10:20 PM IST

انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں کشتی حادثے میں جمعہ کے روز 9 روہنگیا مسلمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں جمعہ کے روز مقامی لوگوں نے ایک کشتی پھنسی ہوئی دیکھی جس میں 81 روہنگیا مسلمان سوار تھے، جو بچوں کے ساتھ بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپ چھوڑ کر نکلے تھے۔

مچھلی پکڑنے والے مقامی برادری کے ایک رہنما میفاتک کوت آدیک نے بتایا کہ کشتی 11 فروری کو پناہ گزیں کیمپ سے نکلی تھی اور 90 افراد کو لے کر جارہی تھی لیکن اس سفر کے دوران نو افراد ہلاک ہوگئے۔

اگست 2017 میں میانمار میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد سے سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا افراد ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش میں پناہ گزیں کیمپوں میں چلے گئے تھے۔

کچھ روہنگیا گروپوں نے بنگلہ دیش میں بھرے کیمپ چھوڑ کر خطے کے دوسرے مسلم اکثریتی ممالک تک سمندر کے راستے خطرناک سفر کی کوشش کی ہے۔

پھنسے ہوئے کشتی پر سوار ایم الیاس نے بتایا کہ شروع میں وہ ملائیشیا کے لئے روانہ ہوئے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں آنے نہیں دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی کشتی کا انجن بھارتی علاقے میں پانی میں خراب ہو گیا اور مقامی ماہی گیروں نے ان لوگوں کا سفر جاری رکھنے میں مدد کی۔

انہوں نے بتایا کہ انجن ایک بار پھر ناکام ہوگیا اور کشتی انڈونیشیا کے انتہائی شمال میں واقع صوبہ آچے میں جزیرے ایڈامون پر پھنس گئی۔ اس میں 49 خواتین، 21 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔

آدیک نے بتایا کہ مقامی باشندوں نے عہدیداروں کو کشتی کے بارے میں آگاہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.