ETV Bharat / international

طالبان اور فوج کے درمیان جھڑپ، 18 ہلاک - علاقائی پولیس کے سربراہ

افغانستان کے صوبہ اروزگان میں فوج اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم از کم 18 افراد کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ جھڑپ کے دوران طالبان دہشت گردوں نے ایک کار بم دھماکہ بھی کیا۔

افغانستان میں طالبان اور فوج کے درمیان جھڑپ، 18 ہلاک
author img

By

Published : Sep 5, 2019, 11:15 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:31 PM IST

علاقائی پولیس کے سربراہ خطاب خنجری نے بدھ کو بتایا کہ طالبان شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے دھماکے کر دیا۔ اس جھڑپ میں 17 شدت پسند بھی مارے گئے جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے افغانستان میں جاری لڑائی کو ختم کرنے کے لئے امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کی نویں راؤنڈ کی میٹنگ اتوار کو ختم ہو گئی۔

افغانستان میں مصالحت کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے، جس میں امریکہ اگلے 135 دنوں کے اندر اپنے 5،000 فوجیوں کو واپس بلائے گا اور متعدد ٹھکانوں کو بند کر دے گا۔ مسٹر خلیل زاد کے افغانستان حکومت کے ساتھ نئے معاہدہ کی معلومات دینے کے کچھ گھنٹوں کے بعد ہی کابل میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں 16 افراد کی موت ہو گئی اور 119 زخمی ہو گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.