ETV Bharat / international

ترکی میں کورونا کے 1،693 نئے کیسز - Turkey

راحت کی بات یہ ہے کہ ترکی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 2،99،679 ہوگئی ہے۔

fsd
sfd
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 4:00 PM IST

ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا کے 1،693 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،42،143 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 66 مریضوں کی ہلاکت سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 9،080 ہوگئی ہے۔ ترکی کی وزارت صحت نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔

ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1،311 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ترکی میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 2،99،679 ہوگئی ہے۔

ترکی میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.