ETV Bharat / international

150بھارتی محفوظ، کابل ہوائی اڈے پہنچے، طالبان نے پوچھ گچھ کے بعد رہا کیا - news of afghanistan

ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام نصف رات کے بعد تقریباً ایک بجے آٹھ منی وین میں سوار ہوکر کابل ہوائی اڈے کی طرف جارہے تھے لیکن تعاون کی کمی کی وجہ سے وہ ہوائی اڈہ میں داخل نہیں ہوسکے۔

150 Indians, Questioned By Taliban, Reach Kabul Airport; Are Safe

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 8:33 PM IST

طالبان نے افغانستان کی راجدھانی کابل کے حامد کرزئی انٹریشنل ایئرپورٹ کے نزدیک سنیچر کی صبح بھارتیوں سمیت 150سے زیادہ لوگوں کو اغوا کر لیا حالانکہ اس کے بعد یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق تنظیم نے اغوا شدہ افراد سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کردیا۔

اس واقعہ پر افغانستان یا بھارت سے سرکاری طورپر اب تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

کابل کے نیوز پورٹل نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خواتین سمیت 150 لوگوں کو صبح کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے میں اغوا کرلیا گیا۔

کابل ناؤ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اغوا شدہ لوگوں میں کچھ افغانی شہری اور افغانی سکھ بھی شامل ہیں، لیکن ان میں بیشتر بھارتی شہری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام نصف رات کے بعد تقریباً ایک بجے آٹھ منی وین میں سوار ہوکر کابل ہوائی اڈے کی طرف جارہے تھے لیکن تعاون کی کمی کی وجہ سے وہ ہوائی اڈہ میں داخل نہیں ہوسکے۔ اسی دوران طالبان کا ایک گروپ جس کے پاس ہتھیار نہیں تھے، ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے بعد کابل کے ایک مشرقی علاقہ تاراخل میں لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں امن کے لئے حامد کرزئی کی گورنر سے ملاقات

ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ وہ، اس کی اہلیہ اور کچھ دیگر لوگ منی وین کی کھڑکیوں سے نیچے کود کر بھاگنے میں کامیاب رہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.