فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثرہ 15نئے معاملے درج کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس سے متاثرہونے والوں کی کل تعداد 86 ہوگئی ہے۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان نے جمعرات کو رملہ میں صحافیوں کو بتایاکہ بیدو گاؤں سے یروشلم کے شمال مغرب تک 15 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ سبھی اس فلسطینی خاتون کے رابطہ میں آئے تھے جس کی کورونا سے بدھ کےروز موت ہوگئی تھی۔
انھوں نے بتایاکہ گاؤں میں مزید احتیاطی اقدام کیے جارہے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرفلسطینیوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے جن میں سے 9 غزہ پٹی میں اور 77 مغربی کنارہ میں ہیں۔