افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع راغستان میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا نے ایک حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
افغانی پورٹل ٹولو نیوز کے مطابق، برفانی تودے گرنے کا واقعہ جمعرات کی دوپہر کو جرندب گاؤں میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے سات مزدور ہلاک
ٹولو نیوز نے بدخشاں کے گورنر کے ترجمان نیک محمد کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ طالبان کے زیر کنٹرول تھا۔
رپورٹ کے مطابق، برفانی تودے گرنے کے بعد برف کے نیچے دبے افراد کو بچانے کے لیے راحت و بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔
یو این آئی