امریکہ میں متعدی بیماریوں کے ماہر انتھونی فوسی نے کہا ہے کہ ٹیکہ کاری کورونا کی نئی شکل کو شکست دینے میں مددگار ہے۔
مسٹر فوسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’اگر ہم بیشتر آبادی کی ویکسینیشن مکمل کر لیتے ہیں تو ہم کورونا وائرس کی نئی شکل کو بھی ہرا سکتے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: نئی امریکی انتظامیہ میں شامل بھارتی نژاد شخصیات پر خصوصی رپورٹ
مسٹر فوسی کے مطابق موجودہ وقت میں دستیاب وسائل کے مقابلے کورونا وائرس کی نئی شکل کو مضبوط ہونے پر ٹیکہ کو اپ گریڈ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
یو این آئی