چار نومبر 15:03:
تازہ اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے 238 ایلکٹورل ووٹ حاصل کر امریکی صدر کو ایک بار پھر پیچھے کر دیا ہے۔
جب کہ امریکی صدر ٹرمپ کو اب تک 213 ایلکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
چار نومبر 13:30:
امریکی صدر نے ملک کو خطاب کیا:
ووٹوں کی گنتی کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک سے خطاب کیا۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں امریکی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، لاکھوں لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا۔ کچھ لوگ ہمارے ووٹرز کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ایک بڑی فتح کی تیاری کر رہے تھے لیکن اچانک ماحول بدلنا شروع ہوگیا۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ٹیکساس، فلوریڈا کو بڑے فرق سے جیت لیا لیکن ان ووٹوں کو شامل نہیں کیا جارہا ہے۔
ہم شمالی کیرولاینا میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ٹرمپ نے پنسلوینیا کے ووٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم 6 لاکھ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک ریاست کے بعد دوسری ریاست جیت رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی میں بہت ساری جگہوں پر دھوکہ دہی ہوئی ہے لیکن ہم الیکشن جیتیں گے۔ ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور ووٹ روکنے کا مطالبہ کریں گے۔ ہم نے الیکشن جیت لیا ہے اور میں اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔