ETV Bharat / international

UN Chief at Summit For Democracy: دنیا کے بہت سے حصے روشن خیالی کی اقدار سے دور ہو رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن کے دو روزہ جمہوریت سمٹ Summit For Democracy کے دوران پہلے سے ریکارڈ شدہ خطاب میں انتونیو گوٹیریئس نے کہا کہ دنیا کے بہت سے حصے روشن خیالی کی اقدار سے دور ہو رہے ہیں، سچائی اور حقائق پر حملے کو اکثر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

UN Chief at Summit For Democracy
جمہوریت سمٹ سے انتونیو گوٹیریئس کا خطاب
author img

By

Published : Dec 10, 2021, 10:52 PM IST

جمہوریت سمٹ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس UN Chief at Summit For Democracy نے کہا ہے کہ وہ پاپولزم، سفید فام بالادستی اور انتہا پسندی میں تیزی سے دنیا میں اضافے پر شدید فکر مند ہیں کیونکہ وہ ایک ایسے پولرائزیشن کو جنم دے رہے ہیں جو عوام اور جمہوری رہنماؤں اور اداروں کے درمیان اعتماد کو ختم کر رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے دو روزہ جمہوریت سمٹ Summit For Democracy کے دوران پہلے سے ریکارڈ شدہ خطاب میں انتونیو گوٹیریئس نے کہا کہ دنیا کے بہت سے حصے روشن خیالی کی اقدار سے دور ہو رہے ہیں۔

انتونیو گوٹیرس نے جمہوریت سمٹ پر کہا کہ آج انسانی حقوق کے اس دن کے موقع پر میں اپنے معاشروں کو درپیش خطرات سے بہت پریشان ہوں۔ روشن خیالی کی اقدار جدید جمہوریتوں کی بنیاد ہیں، لیکن دنیا کے کئی حصوں میں ہم لوگ ان اقدار سے دور ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے خطاب کے دوران کہا "غیر معقولیت زور پکڑ رہی ہے۔ پاپولزم، قوم پرستی، سفید فام بالادستی اور نسل پرستی اور انتہا پسندی کی دوسری شکلیں سماجی ہم آہنگی کو زہر آلود دے کر رہی ہیں۔ پولرائزیشن جمہوری اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔ یہ سب لوگوں، جمہوری رہنماؤں اور اداروں کے درمیان اعتماد کو ختم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

PM Modi at Summit for Democracy: 'بھارت کی کہانی جمہوریت کے تئیں دنیا کو ایک واضح پیغام دیتی ہے'

Joe Biden In Summit For Democracy: جمہوری اصولوں اور اقدار کا تحفظ موجودہ وقت کا چیلنج

گوٹیریئس نے مزید کہا کہ سچائی اور حقائق پر حملے کو اکثر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، کورونا وائرس وبائی امراض نے جمہوریت پر اور بھی زیادہ چیلنجنگ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مشترکہ اقدار کی تصدیق کی جائے اور جمہوری لچک کو مضبوط کیا جائے جس کے لیے سماجی مکالمے کو گہرا کرنے، عدم مساوات سے نمٹنے، بدعنوانی کا مقابلہ کرنے، سماجی معاہدے کی تجدید، معیاری تعلیم میں سرمایہ کاری اور خواتین اور لڑکیوں کے لیے مواقع بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.