ETV Bharat / international

وہائٹ ہاوس: مظاہرین کے خوف سے ٹرمپ کو بنکر میں لے جایا گیا

گذشتہ 25 مئی کی شب 46 سالہ ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کو ریاست مینی سوٹا میں ایک پولیس اہلکار نے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا، جس کے بعد سے ہی پورے امریکہ میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا اور تا حال جاری ہے۔

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 3:52 PM IST

sdf
dfs

امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' نے جائے حادثہ پر موجود ایک شخص کے حوالے سے لکھا ہے کہ گذشتہ جمعہ کی شب میں مظاہرہ کر رہے امریکی شہری واشنگٹن ڈی سی میں واقع وہائٹ ہاوس کے باہر یکجا ہو گئے، جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تھوڑی دیر کے لیے تہ خانے میں موجود ایک بنکر میں پہنچا دیا گیا۔

حالانکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹے بیرن ٹرمپ کو بنکر میں لے جایا گیا تھا یا نہیں؟

سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کے وہائٹ ہاوس کی طرف بڑھنے کے سبب خفیہ سروس اور یو ایس پارک پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور ٹرمپ کو ایک گھنٹے سے کم وقفے کے لیے بنکر میں لے جایا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 25 مئی کی شب 46 سالہ ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کو ریاست مینی سوٹا میں ایک پولیس اہلکار نے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا، جس کے بعد سے ہی پورے امریکہ میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا اور تا حال جاری ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق 40 امریکی شہروں میں کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے اور تقریبا 5 ہزار سیکوریٹی فورسز کے جوانوں کو 15 ریاستوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مزید 2 ہزار جوانوں کو تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے، تاکہ ضرورت کے وقت استعمال کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.