ETV Bharat / international

اقتدار منتقلی کے عمل میں ٹرمپ ناقابل یقین غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں: جو بائیڈن

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں، جس میں جو بائیڈن کو کامیابی ملی ہے، لیکن صدر ٹرمپ اقتدار منتقلی کے بارے میں تاخیر کر رہے ہیں۔ اس پر جو بائیڈن نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 6:52 PM IST

امریکی صدارتی انتخابات میں نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی اقتدار کی منتقلی کے عمل میں تاخیر کر کے ڈونلڈ ٹرمپ ناقابل یقین غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے جو بائیڈن کے بیان کے حوالے سے لکھا کہ ٹرمپ کے رد عمل سے انہیں یقینا یاد کیا جائے گا کہ وہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ غیر ذمہ دار صدر ہیں۔

امریکی صدر نے الزامات لگائے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے بائیڈن کے ہاتھوں شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ٹرمپ نے سوئننگ ریاستوں میں قانونی چارہ جوئی کی ہے۔

جو بائیڈن نے ٹرمپ کے اقدامات کے بارے میں کہا کہ 'مجھے نہیں معلوم کہ ان کا کیا مقصد ہے، لیکن وہ مکمل طور پر غیر ذمہ دار ہیں اور یہ جاننا مشکل ہے کہ یہ آدمی کس طرح سوچتا ہے'۔

بائیڈن نے کہا کہ 'میں یقینی طور پر کہ سکتا ہوں کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ کامیاب نہیں ہو سکتے اور میں ہی 20 جنوری کو حلف لوں گا'۔

جو بائیڈن نے انتباہ کیا کہ ٹرانسمشن کے عمل میں تاخیر سے انہیں کورونا سے متعلق موثر حکمت عملی بنانے میں سخت مشکل ہو گی اور تمام امریکی ریاستوں میں ویکسین کی دستیابی کی رفتار کم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ انتظار نہیں کر سکتے اور ملکی سطح پر ویکسین کی تقسیم کا عمل بڑا چیلنج ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.