امریکی ریاست شمالی کیرولینہ کے برنسوک کاؤنٹی میں برفانی طوفان سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کی جانکاری وہاں کے مقامی حکام نے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، گریسیٹ ٹاؤن کے قریب جنوب مشرقی برنسوک کاؤنٹی میں بہت تیز برفانی طوفان آیا، جس کے نتیجے میں مکانات گر کر تباہ ہوگئے، بجلی چلی گئی اور اس کے تار، کھمبے گر گئے، جس سے ہزاروں افراد بجلی کے بغیر اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
برنسوک کاؤنٹی کے ایک پولیس اہلکار جان انگرام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'اس سے پہلے کبھی بھی میں نے اپنی پوری زندگی میں اس طرح کے برفانی طوفان نہیں دیکھے۔ ہر طرف صرف تباہی ہی تباہی'۔
یہ بھی پڑھیں:
کانگو میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ
اسرائیل نے غزہ پٹی میں کورونا ویکسین کی کھیپ جانے سے روک دی
برنسوک کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ 'لوگ گھروں میں پھنس گئے ہیں، بجلی چلی گئی ہے اور چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے'۔
انگرام نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے نکلنے سے گریز کریں جبکہ عملہ سڑکوں کو صاف کرنے اور متاثرین کی تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
ولمنگٹن فائر ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'طوفان کے بعد لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں'۔