ETV Bharat / international

امریکہ اور تیونس کے درمیان دس برسوں کے لئے فوجی تعاون معاہدہ

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم، طویل مدتی اور اسٹریٹیجک شراکت داری کی تعمیر کرتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ اگلے عشرے میں امریکہ اور تیونس افریقہ اور اس کے استحکام اور سلامتی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

fsd
fds
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 12:52 AM IST

امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے اپنے تیونیسیائی ہم منصب عماد ہازغی کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان اگلے دس برسوں کے لئے دوطرفہ فوجی تعاون میں اضافہ کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کو آخری شکل دے دی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کو دیر رات اس طرح کی جانکاری دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ایسپر نے دس برسوں کے روڈ میپ فار ڈیفنس کوآپریشن پر دستخط کرنے میں وزیر بارتاغی کو شامل کیا۔

یہ سمجھوتہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم، طویل مدتی اوراسٹریٹیجک شراکت داری کی تعمیر کرتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ اگلے عشرے میں امریکہ اور تیونس افریقہ اور اس کے استحکام اور سلامتی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

مسٹر ایسپر نے ستمبر کی ابتدا میں تیونس کے وزیر دفاع بننے پر مسٹر عماد ہازغی کو مبارک باد دی۔ اس میٹنگ کے دوران امریکہ اور اس کے اہم غیر ناٹو معاونوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

امریکہ کے سینئر افسر نے تشدد پسند تنظیموں اور گروپوں کے خلاف لڑائی میں تیونس کی فوج کے پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.