عالمی سطح پر مالیاتی تخمینوں اور امیر ترین افراد کی فہرست جاری کرنے والی معروف امریکی میگزین فوربز کے تخیمنوں کے مطابق گلوکارہ ٹیلر سوئیفٹ کی موجودہ آمدن کے حساب سے وہ اس برس کے اواخر تک ساڑھے اٹھارہ کروڑ کروڑ ڈالر تک کی کمائی کریں گی۔
سنہ دو ہزار سولہ میں بھی وہ اس فہرست میں پہلے مقام پر تھیں اور وہ ایسی پہلی گلوکارہ ہیں جنھوں نے یہ مقام دو بار حاصل کیا ہے۔
میگزین کے مطابق گزشتہ برس ان کے مختلف عالمی دوروں سے مجمعوعی طور پر تقریبا ساڑھے چھبیس کروڑ ڈالر کی آمدن ہوئی تھی اور یہ بھی اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔
انتیس سالہ ٹیلر سوئفٹ کا جنم نیو یارک میں ہوا ہے۔ یہ گانا گانے کے ساتھ گانہ لکھتی بھی ہیں۔ 'لک وٹ یو میڈ می ڈو' ان کا سب سے مشہور گانا ہے۔
فوربز کی اس نئی لسٹ میں سوئیفٹ کے ساتھ امریکی گلوکارہ 'کائیلی جینر' دوسرے نمبر پر ہیں، جن کی کمائی کا تخمینہ تقریبا 17 کروڑ ہے۔
تیسرے نمبر پر فنکارہ 'کانی ویسٹ' ہیں جن کی آمدن 15 کروڑ ہے۔
اس فہرست میں مشہور گلوکار 'اڈ شرین' پانچویں مقام پر ہیں لیکن شہرت کے حساب سے وہ سر فہرست فنکار ہیں۔