تملناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے جنوبی افریقہ میں تشدد کے مدنظر مرکزی حکومت سے وہاں مقیم ریاست کے باشندوں سمیت تمام ہندستانی برادری کی حفاظت کے لئے احتیاطی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
اسٹالن نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو اس سلسلہ میں خط لکھا ہے اور اس میں جنوبی افریقہ میں فسادات کی حالیہ رپور ٹ اور وہاں رہنے والے ہندستانی برادری کے لوگوں کی حفاظت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جارہا ہے کہ ہندستانی برادری (جس میں ایک بڑا حصہ تملناڈو کے لوگوں کا ہے) کو معاشی نقصان ہوا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ہندستانی لوگ کشیدگی میں مزید اضافہ کا اندیشہ ظاہر کررہے ہیں۔
Eid Sacrifice Unaffordable in Taiz: یمن میں مہنگائی نے قربانی کو مشکل بنایا
انہوں نے کہاکہ یہ نہایت قابل فکر اور اہم موضو ع ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے سامنے پھر سے یہ معاملہ اٹھائیں اور سفارتی ذرائع سے جلد امن اور ہم آہنگی قائم کرنے کے لئے دباو ڈالیں۔ ساتھ ہی ہندستانی برادری کے جان و مال کی حفاظت کے لئے احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔
یو این آئی