وزیر صحت گریگ ہنٹ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں گذشتہ رات وکٹوریہ صوبے میں 10 اور نیو ساؤتھ ویلس میں کورونا وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ویسٹرن آسٹریلیا، ساؤتھ آسٹریلیا، کوینس لینڈ، تسمانیہ، آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری اور نادرن ٹیریٹری میں کوئی کیس نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی روک تھا میں کامیاب کے لیےیہاں کے عوام لائقِ مبارکباد ہیں، لیکن سفر پر جانے والوں کی واپسی کے بعد اس طرح کا امکان بھی نہیں ہے کہ کورونا کے کیسز سامنے نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا،’ہم ہر ایک کیس کو نمٹانے کے لیے لڑ سکتے ہیں‘۔