ETV Bharat / international

متعدد امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے ٹرمپ کی کوریج روک دی

امریکہ میں صدارتی انتخابات کا نتیجہ اب تک نہیں آ سکا ہے۔ اس دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا جس کے سبب امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے ٹرمپ کے کوریج کو روک دیا۔

sdf
sfd
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 5:06 PM IST

متعدد امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے کل دیر رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابعد انتخابات عوامی خطبے کے براہ راست کوریج کو یہ نتیجہ اخذ کرنے کے بعد روک دیا کہ صدر غلط اطلاعات عام کر رہے ہیں۔

ٹی وی نیٹ ورکس کے مطابق 'ڈونلڈ ٹرمپ 17 منٹ کے اپنے خطاب میں بھڑکانے اور بے بنیاد دعوؤں کا سیلاب لے آئے تھے۔ وہ مسلسل اس بات پر مُصر تھے کہ ڈیموکریٹس ان سے الیکشن چوری کرنے کے لئے غیر قانونی ووٹ استعمال کر رہے ہیں'۔

امریکی صدر نے اس وقت یہ باتیں کہیں، جب سوئنگ اسٹیٹس میں ووٹوں کی گنتی کے انتہائی مرحلے میں جو بائیڈن کامیابی کے ساتھ مستقل طور پر آگے بڑھتے نظر آئے۔

ایم ایس این بی سی کے اینکر برائن ولیمز نے کہا کہ 'ٹھیک ہے، یہاں ہم ایک بار پھر ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کو نہ صرف روکنے بلکہ ان کی اصلاح کرنے کی غیر معمولی پوزیشن میں ہیں'۔

اسی کے ساتھ نیٹ ورک نے جلدی سے اپنی براہ راست کوریج کو ختم کر دیا۔ این بی سی اور اے بی سی نیوز نے بھی ٹرمپ کی براہ راست کوریج کا پلگ کھینچ لیا۔

سی این این کے جیک ٹیپر نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کیلئے یہ رات کتنی افسوسناک ہے جس میں لوگ اپنے صدر کو عوام پر انتخابی چوری کرنے کی کوشش کرنے کا جھوٹا الزام لگاتے سن رہے ہیں۔

انہوں نے اس کو صدر کی طرف سے بلا جواز انتخابی چوری کے حوالے سے جھوٹ کے بعد جھوٹ بولنے سے تعبیر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.