ETV Bharat / international

کورونا: امریکی عہدیدار نے اپنے سابقہ بیان پر وضاحت کی - us

امریکی سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن یعنی سی ڈی سی کے ڈائریکٹر روبرٹ ریڈفیلڈ نے وائٹ ہاوس میں ایک بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ کورونا وائرس کا اگلا مرحلہ انتہائی دشوار کن اور پیچیدگیوں سے بھرپور ہو گا۔

ds
d
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 12:37 PM IST

ایک امریکی عہدیدار نے انٹر ویو کے دوران اگلے موسم سرما میں ملک میں ممکنہ کورونا کے پھیلنے سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کی ہے۔

امریکی سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن یعنی سی ڈی سی کے ڈائریکٹر روبرٹ ریڈفیلڈ نے وائٹ ہاوس میں ایک بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ کورونا وائرس کا اگلا مرحلہ انتہائی دشوار کن اور پیچیدگیوں سے بھرپور ہو گا۔

منگل کے روز ریڈ فیلڈ نے کہا تھا کہ اگلی موسم سرما میں امریکہ میں کورونا بہت مشکل ہو جائے گا، جس کی وضاحت کرتے ہوئے 'سی ڈی سی' کے ڈائریکٹر کا فی الحال کہنا ہے کہ 'واشنگٹن پوسٹ' کی سرخی میں قدرے غلطی ہوئی تھی۔

ریڈ فیلڈ نے انٹر ویو کے دوران بتایا کہ اگلے موسم سرما میں امریکہ میں کورونا وائرس کا حملہ بہت مشکل بھرا ہو گا۔

واضح رہے کہ فی الحال کووڈ 19 سے عالمی سطح پر متاثرین کی تعداد 26 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔ اور امریکہ ان میں سب سے زیادہ متاثر ہے۔

امریکہ میں 8 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اور متاثرین میں سے 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.