برازیل میں تعلیم کے شعبے میں فنڈز کی کمی سے متعلق ہزاروں افراد نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا۔
یونین کے رہنماوں کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس میں ملک بھر کے اساتذہ، طلبا اور تعلیم سے وابستہ دیگر افراد نے احتجاج میں حصہ لیا۔
احتجاج کرنے والے ایک طالب علم نے بتایا کہ تعلیم ان کے ملک کا مستقبل ہے۔ وہ حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ طلبا، اساتذہ اور کارکنان سبھی سڑکوں پر ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ تعلیمی فنڈز کی کمی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔
دراصل حکومت کی جانب سے ابتدائی سکولز سے لے کر اعلی تعلیمی بورڈز کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔
اس فنڈ کو کم کرنے کا مقصد حکومت کے ذریعہ نجی سرمایہ کاری کی مدد سے وفاقی یونیورسٹیز کا قیام ہے۔
حکومت کی جانب سے تعلیمی بجٹ میں تقریبا 87 ملیکن امریکی ڈالرکی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کا نفاذ یکساں طور پر تمام بورڈز پر ہو گا۔