مودی نے آرڈرن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے حالات کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی، سکیورٹی اور دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر غورو خوض کیا۔اس دوران دونوں لیڈروں نے بین الاقوامی شدت پسندی کے مسئلے سمیت آپسی مفاد کے عالمی اور علاقائی مسئلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان نظریات و خیالات کا تبادلہ کرنے کی ستائش کی۔
دونوں ملکوں نے پلوامہ اور کرائسٹ چرچ میں ہوئے شدت پسندانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے شدت پسندی کے مسئلے پر ایک دوسرے کی حمایت کی۔بھارت نے کرائسٹ چرف کال آف ایکشن پر نیوزی لینڈ اور فرانسس کی مشترکہ پہل کی بھی حمایت کی۔
آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں غیر مقیم ہندوستانی اور طلبہ دونوں ملکوں کے درمیان اہم پل ہیں اور دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات میں اہم تعاون کرتے ہیں۔