میکسیکو میں ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا، جس میں پائلٹ سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔
اطلاع کے مطابق پراسیکیوٹر کے دفتر نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ جانچ کرنے والوں کو بالیجا میونسپلٹی میں پائلٹ اور پانچ مسافروں کی لاشوں کے ساتھ ایک تباہ شدہ سیسنا طیارہ برآمد ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے نے ایک دن قبل کیمارگو میونسپلتی سے سینالوا ریاست کے گواساوے کی جانب پرواز بھری تھی لیکن اپنی منزل تک نہ پہنچ سکا۔ منگل کی صبح ایک ہوائی تلاش مہم میں چہواہوا اور سنیالوا ریاتوں کی سرحد کے نزدیک اس کا ملبہ ملا۔
واضح رہے کہ آج صبح میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں، جس میں پانچ افراد کی موت اور تقریبا 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، وہیں سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔