ہیکٹر ویلور پنٹو کچھ عرصہ قبل پیرو کے وزیر اعظم بنے تھے اور اب انہوں نے اپنا استعفی صدر پیڈرو کاسٹیلو کو پیش کر دیا ہے۔ پیرو کے آر پی پی ریڈیو نے ہفتے کے روز پنٹو کے حوالے سے کہا کہ "میں آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ میں شکست قبول کرتا ہوں۔" Peru Prime Minister Valer Pinto Step Down
آر پی پی ریڈیو کے مطابق پنٹو نے اپنا استعفی صدر کاسٹیلو کو پیش کر دیا ہے۔ پنٹو مبینہ طور پر ان لوگوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں جنہوں نے ان کے خلاف گھریلو تشدد کے الزامات لگائے۔ Peru Prime Minister Steps Down after allegations of domestic Violence
یہ بھی پڑھیں: Chinese Premier To Imran Khan:عمران کی چین اور ازبکستان کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات
ہیکٹر ویلور پنٹو یکم فروری کو پیرو کے نئے وزیر اعظم بنے تھے۔ پنٹو کے عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد میڈیا رپورٹس سامنے آئیں کہ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ہیں اور 2016 میں ان کی بیوی اور بیٹی نے ان کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایت درج کرائی تھی۔ مسٹر پنٹو نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
یو این آئی