امریکہ کے فلوریڈا میں واقع ایئر فورس کے ہرلبرٹ فیلڈ اڈے پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
امریکہ فضائیہ کے اڈے نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص کو ہلاک اور دوسرا زخمی قرار دیا گیا ہے۔
لواحقین کی اجازت ملنے پر 24 گھنٹے کے بعد مقتول کی شناخت ظاہر کی جائےگی۔ زخمی شخص کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
فضائیہ کے خصوصی تحقیقاتی دفتر نے اس معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔