ETV Bharat / international

جنوبی کوریا: کووڈ ویکسین لینے پر ماسک کی لازمیت ختم ہوگی - urdu news

جن لوگوں نے کووڈ کی ایک بھی خوراک لی ہے وہ یکم جولائی سے بغیر کسی ماسک کے باہر جاسکیں گے۔

South Korea
South Korea
author img

By

Published : May 26, 2021, 4:57 PM IST

جنوبی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کووڈ کی ایک بھی ویکسین لگ گئی ہے وہ یکم جولائی سے بغیر کسی ماسک کے باہر جاسکیں گے۔ نیوز ایجنسی یونہاپ نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اقدام ایک طرح سے لوگوں کو ٹیکہ کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے سلسلے میں ترغیب دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے لوگوں کو بھی بغیر کسی ماسک کے عبادت گاہوں کے احاطے میں جانے کی اجازت ہوگی۔

ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگانے والے افراد کو کسی بھی موقع پر اپنے لواحقین سے ملنے کی اجازت ہوگی اور آٹھ افراد کی تعداد پر پابندی ختم کردی جائے گی، یعنی اگر لوگوں نے ویکسین کا کوئی ڈوز لیا ہے تو وہ ان کے قریب ہوں گے۔ قریبی رشتہ دار کسی بھی سماجی پروگرام میں حصہ لے سکتا ہے اور آٹھ سے زیادہ افراد اس میں شرکت کرسکیں گے۔

جنوبی کوریا میں کورونا ویکسی نیشن پروگرام فروری میں شروع ہوا تھا اور اب تک یہاں 19 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں، جو کل آبادی کا صرف 3.8 فیصد ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.