مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا کو متنبہ کیا کہ آئندہ چار سے چھ ماہ کے دوران کورونا وبا سے پوری دنیا میں حالات بہت سنگین ہوسکتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہے، اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی اموات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
بل گیٹس نے اتوار کے روز انتباہ کیا کہ آئندہ چار سے چھ مہینے کورونا وائرس وبا سے حالات بہت سنگین ہو سکتے ہیں۔ گیٹس کی تنظیم کوویڈ 19 ویکسین تیار کرنے اور اسے فراہم کرنے کی کوششوں میں حصہ لے رہی ہے۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین گیٹس نے سی این این کو بتایا کہ 'اگلے چار سے چھ ماہ وبا کے دوران بہت خراب ہوسکتے ہیں۔ آئی ایچ ایم ای (انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ میٹرکس اور ایولیوشن) کا اندازہ ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوگی۔ اگر ہم ماسک پہنیں، جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے اصولوں پر عمل کریں تو ان میں سے زیادہ تر امکانی اموات کو روکا جاسکتا ہے۔'
گیٹس نے کہا کہ 'حالیہ ہفتوں میں امریکہ میں انفیکشن، اموات اور اسپتال میں داخل ہونے کے ریکارڈ واقعات ہوئے ہیں۔ میرے خیال میں امریکہ ان حالات سے نمٹنے کے لئے اچھا کام کرے گا۔'
واضح ہو کہ گیٹس نے 2015 میں ایسی وبائی بیماری سے متعلق انتباہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 'مجموعی طور پر جب میں نے 2015 میں پیش گوئی کی تھی تو میں نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے امکان کے بارے میں بات کی تھی۔ لہذا یہ وائرس ابھی جتنا خطرناک ہے اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ ابھی ہم لوگوں نے بہت برا دور نہیں دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ پریشان وبا کے دنیا پر اقتصادی اثرات نے کیا ہے، جو میرے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔