ETV Bharat / international

بل نیلسن ناسا کے اگلے سربراہ ہوں گے

امریکی سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے نیلسن 2001 سے 2019 تک کانگریس میں ناسا کی خلائی پروگرام امور کمیٹی کے سربراہ رہے۔ انہوں نے صدر بائیڈن کی انتخابی مہم میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 12:05 PM IST

Nelson
Nelson

امریکہ کے صدر جو بائیڈن، سابق خلاء باز اور سینیٹر بل نیلسن کو ملک کی خلائی ایجنسی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کا اگلا سربراہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کی اطلا ع دی ہے۔

رپورٹ میں معتبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن، بل نیلسن کو جمعہ کے روز ہی ناسا کا سربراہ بنانے کا علان کر سکتے ہیں۔

78سالہ بل نیلسن نے 1986 میں خلا میں اڑان بھری۔ امریکی سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے نیلسن 2001 سے 2019 تک کانگریس میں ناسا کی خلائی پروگرام امور کمیٹی کے سربراہ رہے۔ انہوں نے صدر بائیڈن کی انتخابی مہم میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.