ETV Bharat / international

قومی یکجہتی مستقبل کی راہ: جو بائیڈن

جو بائیڈن نے گذشتہ روز امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا کر وائٹ ہاؤس میں اپنے چار سالہ دور کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئی ہیں۔

national unity is our future says us president joe biden
قومی یکجہتی مستقبل کی راہ: جو بائیڈن
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 4:08 PM IST

امریکہ کے 46 ویں نو منتخب صدر جو بائیڈن نے حلف لینے کے بعد عوام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'امریکہ میں جمہوریت جیت گئی اور امریکی عوام کی آواز سنی گئی۔ یہ امریکہ کا دن ہے۔ یہ جمہوریت کا دن ہے۔ ایک تاریخ ساز اور امید کا دن ہے'۔

قومی یکجہتی مستقبل کی راہ: جو بائیڈن

نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 'قومی یکجہتی امریکہ کے لیے مستقبل کی راہ ہے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ وہ صرف اُن امریکیوں کے صدر نہیں جنہوں نے اُنہیں ووٹ دیا بلکہ وہ تمام امریکیوں کے صدر ہیں'۔

national unity is our future says us president joe biden
جو بائیڈن کو امریکہ کے 46 ویں صدر کے طور پر چیف جسٹس جان رابرٹ نے حلف دلایا

بائیڈن کے حلف لینے سے قبل نائب صدر کملا ہیرس نے بائبل پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کا حلف لیا۔

نائب صدر کملا ہیرس نے بائبل پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کا حلف لیا

تقریب میں بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن، نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر ڈگلس ایمہوف، سابق صدر براک اوباما، ان کی اہلیہ مشیل اوباما، سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ لورا بش، سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ و سابق وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

جو بائیڈن اور کملا ہیرس نے حلف لیا

تین سینٹرز کی حلف برداری کے بعد سینٹ پر ڈیموکریٹک کا قبضہ

امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر کیپٹل کمپلیکس اور واشنگٹن مانومنٹ کے درمیان نیشنل مال عموماً لوگوں سے بھرا ہوتا ہے۔ لیکن اس بار کرونا وائرس کی وجہ سے تقریبا ایک ہزار مہمانوں کو ہی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ ہے کیونکہ دو ہفتے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر ایک ایسے وقت میں حملہ کیا تھا جب کانگریس کے اراکین جو بائیڈن کی تین نومبر 2020 کے انتخابات میں کامیابی کی توثیق کر رہے تھے۔

امریکہ کے 46 ویں نو منتخب صدر جو بائیڈن

خیال رہے کہ سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر بائیڈن کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ ٹرمپ گذشتہ روز اپنے دورِ اقتدار کے ختم ہونے سے کچھ گھنٹے قبل ہی وائٹ ہاؤس سے فلوریڈا کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.