دنیا بھرمیں کورونا وائرس (coronavirus) کا قہر جاری ہے اورا ب تک 17 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 35.38 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک دنیا بھر میں 186.59 کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی: 20 فیصد سے زیادہ شہریوں کی ٹیکہ کاری مکمل
برازیل کورونا کیسز کے معاملے میں اب تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک 1.65 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 4.61 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا وائرس سے اب تک 57.28 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.09 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا متاثرین کے معاملے ترکی روس سے آگے نکل گیا ہے اور جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52.42 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 47،405 مریض ہلاک ہوگئے ہیں ، وہیں روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50.05 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1،19،130 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 44.99 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1،28،043 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ ہلاکتوں کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 42.16 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1،26،046 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد 37.53 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اورہلاک شدگان کی تعداد 77،456 ہو گئی ہے ۔ جرمنی میں متاثرہ افراد کی تعداد 36.87 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 88،431 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 36.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 79،905 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس سے 33.83 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 88،282 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 29.02 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اورہلاکتوں کی تعداد 79،939 ہوگئی ہے ۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.71 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اوراس وبا کی وجہ سے 73،738 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں 24.12 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اورہلاکتوں کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں چوتھا نمبر ہے، جہاں اب تک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2،23،507 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.59 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور 52،504 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 19.47 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، جبکہ 68،978 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کےکیسز 18.16 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں جبکہ 50،404 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمہوریہ چیک کو پیچھے چھوڑ کر نیدرلینڈ اس سے آگے نکل گیا ہے ۔ نیدرلینڈ میں اب تک 16.74 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17،895 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سےاب تک 16.61 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 30،104 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 16.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 56،363 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 9.21 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 20،779 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، جہاں 7.98 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12583 مریض دم توڑ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال بدتر ہے۔