ETV Bharat / international

ہیرس نے نسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا دفاع کیا - ملکی صورتحال

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے نسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا دفاع کیا ہے اور کورونا وائرس کے خلاف کارروائی پر ٹرمپ انتظامیہ پر نکتہ چینی کی۔

ہیرس نے نسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا دفاع کیا

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 10:54 AM IST

امریکہ میں ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد (جس میں ایک پولیس اہلکار افریقی نژاد امریکی شہری جیکب بلیک کی کمر کو سات بار گھونسا مارتا نظر آرہا ہے) نسلی امتیاز کے خلاف اتوار کے روز مظاہرے ہوئے تھے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ لوگوں کا غم و غصہ جائز ہے۔ لوگوں کو بریونا ٹیلر، جارج فلائیڈ، احمد عربی اور بہت سے دوسرے لوگوں کے قتل کے بعد سڑکوں پر اترنا جائز ہے اور میں ان کی حمایت کرتی ہوں۔ ہمیں ہمیشہ پرامن احتجاج اور پرامن مظاہرین کا دفاع کرنا ہوگا۔

ہیرس نے نسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا دفاع کیا
ہیرس نے نسل پرستی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا دفاع کیا

انہوں نے کہا کہ وہ اور جو بیڈن نے بدھ کے روز بلیک کے اہل خانہ سے بات کی اور ملکی صورتحال کو معمول پر لانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران انہوں نے کورونا وائرس کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ امریکی شہریوں کو کوڈ ۔19 سے بچانے میں ناکام رہے ہیں۔ اس وبا کے خلاف ٹرمپ کی لاپرروائی اور نا اہلی نے اسے مہلک بنا دیا۔ اس کی وجہ سے ملک میں اب تک 180000 امریکی شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور 58 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.