امریکہ کی اس کارروائی میں ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شیمپیگن نے بیان جاری کر کہا کہ 'کینیڈا اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ عراق میں رہائش پذیر کینیڈا کے شہری، فوجی اور سفارت کاروں کی حفاظت ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہم سبھی فریقین سے تحمل برتنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد عراق میں اتحاد اور استحکام قائم کرنا ہے'۔
اس سے قبل جمعہ کو کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے سفر کا مشورہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ تین جنوری کو امریکہ کی جانب سے عراق کے بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب فضائی حملے میں ایران کے میجر جنرل سلیمانی کے مارے جانے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ وہاں سیکورٹی کی صورتحال صحیح نہیں ہے لہذا سیکورٹی کے پیش نظر آپ سبھی جلد از جلد عراق چھوڑ دیں'۔