ETV Bharat / international

امریکہ: مساجد کی سکیورٹی میں اضافہ - امریکہ میں مسلمانوں

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے بعد امریکہ کی مساجد کے حفاظتی انتظامات بہتر کیے جا رہے ہیں۔

امریکہ: مساجد کی سکیورٹی میں اضافہ
author img

By

Published : Mar 16, 2019, 8:43 AM IST

واشنگٹن ڈی سی کے محکمہ پولیس نے کہا ہے کہ 'دارالحکومت کی مساجد کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جارہا ہے اور حکام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں'۔

ورجینیا کے علاقے فالز چرچ میں دار الحجرہ نے نماز جمعہ کے لیے سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نیویارک میں کئی مساجد نے شہری انتظامیہ سے سکیورٹی سخت کرنے کی درخواست کی ہے۔

واشنگٹن کی مسجد محمد کے امام طالب شریف نے بتایا کہ جمعہ کو فجر کے وقت نمازی مسجد میں آئے تو انھیں نیوزی لینڈ میں حملے کے بارے میں معلوم ہوا۔ اس مسجد میں نائن الیون کے بعد سیکورٹی سخت کی گئی تھی۔

طالب شریف نے کہا کہ 'حال ہی میں حکام نے ان پر زور دیا کہ پیشہ ور سکیورٹی گارڈز کے علاوہ کمیونٹی کے افراد بھی اپنے طور پر حفاظتی اقدامات کریں۔

انھوں نے مشورہ دیا کہ جب نماز ادا کی جا رہی ہوتی ہے تو کچھ لوگ نگرانی کرتے رہیں۔

امریکہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے بھی مساجد کی حفاظت سے متعلق ایک کتابچہ تیار کیا ہے۔

امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد آبادی کا ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک بیان میں اس جانب توجہ دلائی ہے کہ نیوزی لینڈ میں حملہ کرنے والے شخص نے اپنے منشور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ستائش کی ہے اور انھیں سفید فام نسل کی شناخت اور مشترکہ مقصد کی علامت قرار دیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.