ETV Bharat / international

امریکہ میں کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کا آغاز

فرنٹ لائنر ایک نرس کو پیر کو لانگ آئلینڈ کوئینز کے جیویش میڈیکل سینٹر میں فائزر اور اس کی جرمن پارٹنر بائیواین ٹیک کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی۔

covid
covid
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 10:34 AM IST

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم پیر کے روز ایک نرس کو ٹیکا دینے کے ساتھ شروع ہوئی۔ اس طرح کووڈ 19 کا ٹیکا حاصل کرنے والی وہ پہلی امریکی خاتون بن گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس ویکسین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس نے ملک میں 300،000 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

امریکہ میں کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کا آغاز

فرنٹ لائن نرس سینڈرا لنڈسے کو پیر کو لانگ آئلینڈ کوئینز کے جیویش میڈیکل سینٹر میں فائزر اور اس کی جرمن پارٹنر بائیواین ٹیک کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی۔

لنڈسے کو یہ ویکسین دینے سے ٹھیک پہلے نیو یارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے کہا کہ یہ وبا تباہ کن ہے اور یہ ایک جدید دور کے میدان جنگ کی طرح ہے اور اسی لئے آپ نے جو کچھ کیا اس کے لئے آپ ہیرو ہیں۔ اس طرح آپ کی تعریف کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین وہ ہتھیار ہے جو وبا سے جاری جنگ کا خاتمہ کرے گا۔ یہ کورونا وائرس کے آخری باب کا آغاز ہے۔ اس دوران لنڈسے کو ویکسین لیتے ہوئے دیکھتے ہوئے کیومو نے تالیاں بجائیں۔

لنڈسے نے کہا کہ وہ پرامید ہیں اور راحت محسوس کرتی ہیں کہ اس بیماری کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ہماری تاریخ کے ایک انتہائی تکلیف دہ وقت کے اختتام کا آغاز ہے۔ وہ عوام میں اعتماد پیدا کرنا چاہتی ہیں کہ یہ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اندھیرے کے خاتمے کے بعد روشنی آنے کے باوجود لوگوں کو معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ماسک پہننا جاری رکھنا ہے۔

واضح ہو کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جمعہ کے روز فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کو اجازت دے دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.